7 جون، 2018، 1:40 PM

خلیج عدن میں کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک

خلیج عدن میں کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک

یمن کے قریب خلیج عدن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک جب کہ 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے قریب خلیج عدن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک جب کہ 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے تارکین وطن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیج عدن میں یمن کے ساحل کے قریب غیر قانونی تارکین وطن سے بھری کشتی اونچی لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی، کشتی میں 100 سے زائد افراد تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے تارکین وطن نے واقعے میں 46 افراد کی ہلاکت جب کہ 16 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 37 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی بھی ہلاکت کا قیاس کیا جارہا ہے۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام لوگوں کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے ہے، ان کی منزل یمن اور دیگر خلیجی ممالک تھے۔

News Code 1881250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha