6 جون، 2018، 10:16 PM

ملائیشیا کے مرکزی بینک کے صدر کرپشن میں ملوث ہونے پر مستعفی

ملائیشیا کے مرکزی بینک کے صدر کرپشن میں ملوث ہونے پر مستعفی

ملائیشیا کے مرکزی بینک کے صدر محمد ابراہیم مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے پر مستعفی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے مرکزی بینک کے صدر محمد ابراہیم مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے پر مستعفی ہو گئے ہیں۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے قریبی ساتھی اور مالیاتی بے ضابطگیوں میں معاون کا کردار ادا کرنے والے مرکزی بینک کے سربراہ محمد ابراہیم نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم مہاتیر محمد کو پیش کردیا جسے فوری طور پر منظور کرکے سینیئر خاتون بینکار زیتی اختر عزیز کو مرکزی بینک کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ملائیشیا کے مرکزی بینک کی سربراہی سے مستعفی ہونے والے محمند ابراہیم کو 2 برس قبل ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے تعینات کیا تھا۔ مرکزی بینک کے صدر کی حیثیت سے محمد ابراہیم نے اپنی تعیناتی کا صلہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے کئی مالیاتی معاملات کی پشت پناہی کر کے دیا، ممکن ہے کہ انہیں بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 92 سالہ مہاتیر محمد حالیہ الیکشن میں اچانک انٹری اور غیر متوقع کامیابی ملائیشیا میں بڑے پیمانے میں تبدیلیوں کا موجب بنی ہے، سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی جائیداد کو بازیاب کرایا جا رہا ہے۔

News ID 1881241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha