18 مئی، 2018، 3:42 PM

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کے گھر پر چھاپہ/ غیر ملکی کرنسی برآمد

ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کے گھر پر چھاپہ/ غیر ملکی کرنسی برآمد

ملائشیا کی پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپے کے دوران ملنے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کی پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپے کے دوران ملنے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملائشیا کی پولیس نے گزشتہ شب سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر، دفتر اور ان کی دیگر املاک پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے غیر ملکی کرنسیوں سے بھرے ہوئے صندوق، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں جنہیں سربمہر کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کا عمل بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر 7 سو ملین ڈالر کی رقم کی خُرد برد کا الزام ہے۔ کرپشن کے الزامات کے باعث وہ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے الیکشن میں کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی تھی اور دوسری جانب انور ابرہیم کو رہا کردیا گیا ہے۔

News ID 1880799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha