4 جون، 2018، 12:27 PM

قطر کا پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

قطر کا پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

قطر نے کویت کے بادشاہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں شفاف اور پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب ، امارات اور بحرین سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے کویت کے امیر کو خط تحریر کیا ہے جس میں شفاف اور پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب ، امارات اور بحرین سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا گيا ہے۔

کویتی اخبار رائے الیوم کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے نام خط میں وضاحت کی ہے کہ قطر فریق مقابل کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ اس سے قبل کویت کے بادشاہ نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور قطر کے رہنماؤں کے نام ایک خط تحریر کیا تھا جس میں باہمی اختلاف کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایک سال قبل  سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ  سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

News ID 1881178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha