مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ کے گاؤں سورگل میں کنویں میں گرنے والے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ذوالفیاض بنگش کے مطابق گاؤں سورگل کے رہائشی انارگل کا چھوٹا بیٹا کنویں میں گرگیا جسے بچانے کے لیے باپ نے کنویں میں چھلانگ لگادی، باپ اور بھائی کو بچانے کے لیے دیگر 3 بیٹے بھی کود گئے۔
مقامی لوگوں نے ڈھائی گھنٹے کی کوشش سے باپ اور 3 بیٹوں کو کنویں سے نکال کر تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں باپ انارگل اور اس کے 3 بیٹے جاوید، نوید اور اجمعین دم توڑ گئے جب کہ ایک بیٹے کا علاج جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ