3 جون، 2018، 1:38 AM

کراچی میں وہابی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام/ 1 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں وہابی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام/ 1 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز نے وہابی دہشتگردوں کا حملہ ناکما بناتے ہوئے ایک وہابی دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب وہابی دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس میں دو رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ حب چوکی کے قریب ہواہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔

News Code 1881151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha