29 مئی، 2018، 7:07 PM

امریکہ میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے 2 صحافی ہلاک

امریکہ میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے 2 صحافی ہلاک

امریکہ میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے مقامی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور ایک فوٹو گرافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے مقامی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور ایک فوٹو گرافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر اور اینکر پرسن مائیک مک کورمین اور فوٹو گرافر آرون اسملٹزر اپنے چینل کے لیے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں موسلا دھار بارش اور تیز رفتار طوفان کے باعث انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کے لیے جارہے تھے کہ کار پر ایک درخت گرنے سے دونوں صحافی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ ا امریکی ریاست میری لینڈ کے ایلیکاٹ سٹی میں طوفانی بارش اور طوفان کے باعث معمولات زندگی معطل ہو گئے ہیں ۔سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کر لے گیا جب گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

News ID 1881052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha