مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ صدر نکولس مادورو نے امریکی سفیروں بشمول ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ دونوں سفیروں پر ونزوئلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات تھے۔ دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولس مادورو نے امریکی سفیروں کو ملک بدری کا حکم امریکہ کی جانب سے ونزوئلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا میں ہونے والے عوامی انتخابات کو رد کرتےہوئے تیل کی ترسیلات سے متعلق معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔
ونزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
News ID 1880921
آپ کا تبصرہ