18 مئی، 2018، 3:31 PM

پاکستانی وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے

پاکستانی وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزير اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم  شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی روانہ ہوئے ہیں، وزیر خارجہ خرم دستگیر، ڈاکٹرعابدریاض ، فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج (جمعہ کو) ترکی کے شہر استنبول میں مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔  

News ID 1880798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha