17 مئی، 2018، 4:18 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام دژکام کو صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام دژکام کو صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین لطف اللہ دژکام کو صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ اور شیراز کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین لطف اللہ دژکام کو صوبہ فارس میں نمائندہ  ولی فقیہ اور شیراز کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں شیراز کو ملک کا ایک ممتاز ثقافتی شہر قراردیتے ہوئے فرمایا: شیراز میں حضرت شاہچراغ کا حرم مبارک موجود ہے جو پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت(ع)  کا ایک حرم ہے ۔ شیراز کے عوام کی اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ والہانہ مجبت اوردفاع مقدس کے دوران  انقلاب اسلامی کی حفاظت اور بقا کے سلسلے میں عظیم قربانیاں تاریخ کے صفحات میں جلی حروف میں موجود رہیں گے ، اس خطے کے مؤمن اور انقلابی عوام  کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آپ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

News ID 1880774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha