12 مئی، 2018، 6:44 PM

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پرحملے کا خطرہ / ریڈ الرٹ جاری

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پرحملے کا خطرہ /  ریڈ الرٹ جاری

پاکستان کے علاقہ اٹک میں دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حملے کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ اٹک میں دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حملے کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے، اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔

News Code 1880665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha