مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں سال اپریل تک کے اعداد و شمارکے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبرپرآگیا ہے۔ اپریل کے اعداد و شمارکے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ چین پہلے نمبرپرہے۔
2017 کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9 فیصد رہی۔ اس معیار کے پیش نظر امریکہ 20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 10.4 ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق باقی ممالک میں جاپان چوتھے، جرمنی پانچویں، روس چھٹے، انڈونیشیا ساتویں، برازیل آٹھویں، برطانیہ نویں، فرانس دسویں نمبرپرہے ۔
آپ کا تبصرہ