4 مئی، 2018، 1:12 PM

چینی پولیس نے ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا کر لے جانے والے سیاح کی تلاش

 چینی پولیس نے ڈولفن کو کندھے پر اُٹھا کر لے جانے والے سیاح کی تلاش

چین کے ساحل پر یک سیاح اپنے کندھے پر ڈولفن اٹھا کر لے گیا چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چین کی پولیس نے مذکورہ سیاح کی تلاش شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے ساحل پر یک سیاح اپنے کندھے پر ڈولفن اٹھا کر لے گیا چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چین کی پولیس نے مذکورہ سیاح کی تلاش شروع کردی ہے۔ چین میں زندہ یا مردہ ڈولفن کو حکومتی سطح پر تحفظ حاصل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ساحل سمندر پر موجود ایک سیاح پہلے خاصی دیر تک ڈولفن کے ہمراہ سطح سمندر پر تیراکی کرتا رہا اور بعد ازاں ایک ڈولفن کو نیم مردہ حالت میں ساحل تک لایا جہاں سے اسے اپنے کندھے پر رکھ کر کار تک لے گیا اور  پھر نامعلوم مقام کےلیے روانہ ہو گیا۔ سمندری حیات کے تحفظ کے ادارے کے اہلکاروں کی آمد تک مذکورہ سیاح وہاں سے جاچکا تھا۔ واضح رہے چین میں ڈولفن کو خصوصی تحفظ حاصل ہے جس کے تحت ڈولفن کے شکار، زندہ یا مُردہ ڈولفن کی تجارت اور اسمگلنگ کے مرتکب افراد کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

News ID 1880476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha