مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ کے علاقےتھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا ۔ ملزم کی دوسری بہن زخمی ہے اور تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقےتھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں گڑھا میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17 سالہ بہن اقرا اور 18 سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
پاکستان میں گوجرانوالہ کے علاقےتھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا ۔
News ID 1880060
آپ کا تبصرہ