10 اپریل، 2018، 11:18 AM

روس کا شام پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کو سنگين انتباہ

روس کا شام پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کو سنگين انتباہ

سکیورٹی کونسل کے گذشتہ شب کے اجلاس میں روس اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان سخت لفظی جنگ ہوئي جس کے بعد روس نے امریکہ کو شام پر حملہ کے سنگين نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے گذشتہ  شب کے اجلاس میں روس اور امریکہ کے نمائندوں میں سخت لفظی جنگ ہوئي جس کے بعد روس نے امریکہ کو شام پر حملہ کے سنگين نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ امریکی نمائندہ  نکی ہیلی  نے روس پر شام کے علاقہ دوما میں کیمیائی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگین ہیں ۔ روسی نمائندے نے اس کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ کے ہاتھ یمنی ، شامی اور عراقی بچوں کے خون سے رنگین ہیں اور امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوما پر حملہ شامی حکومت نے نہیں بلکہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے کیا ہے روس کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور روس نے پہلے ہی اس حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ دہشت گرد کیمیائی حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کرنا چاہتے ہیں۔  روسی  نمائندے واسیلی نبینزیا نے شام پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کو خبـردار کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی حملے کے سنگین اور تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ رائٹرز کے مطابق امریکہ شام پر مختلف ممالک کو ساتھ لیکر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

News ID 1879948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha