مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چورکین نے شام کی سرزمین پر داعش دہشت گردوں پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی موافقت کے بغیرداعش دہشت گردوں پر حملہ غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا۔
روسی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی مدد نہیں ملےگی ۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ پہلے انہی دہشت گردوں کو تعوان فراہم کرچکا ہے اور شام میں داعش کے خلاف امریکی کارروائی مشکوک ہے۔
آپ کا تبصرہ