3 اپریل، 2018، 6:14 PM

فرانس میں ریلوے کے ملازمین کی ہڑتال کا آغاز

فرانس میں ریلوے کے ملازمین کی ہڑتال کا آغاز

فرانس میں ریلوے کے ملازمین نے تین ماہ کے عرصہ کے لئے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ریلوے کے ملازمین نے تین ماہ کے عرصہ کے لئے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ فرانسیسی ریلوے کے ملازمین کے ہڑتال کے پروگرام کے تحت وہ پیر سے جمعہ تک کے دنوں میں ہفتے میں دو مرتبہ ہڑتال کریں گے،مطالبات پورے نہ ہونے پر یہ سلسلہ 28جون تک جاری رہے گا۔ہڑتال کرنے والے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون سرکاری ٹرین کمپنی ایس این سی ایف میں وسیع تر اصلاحات کا منصوبہ ترک کریں۔ فرانس میں یومیہ بنیادوں پر ساڑھے چار ملین افراد ان ٹرینوں پر سفر کرتے ہیں۔ ان ہڑتالوں کو فرانس کے صدر کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے لیے ایک بڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔

News Code 1879805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha