24 مارچ، 2018، 6:05 PM

پاکستان کا ترکی سے جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

پاکستان کا ترکی سے جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

پاکستان نے ترکی سےجدید جنگی ہیلی کاپٹرخریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ترکی  سےجدید جنگی ہیلی کاپٹرخریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ درجے کے جدید ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خرید و فروخت کا معاہدہ عنقریب طے پانے والا ہے۔ ترکی کے ایک اعلیٰ دفاعی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اے ٹی اے کے ہیلی کاپٹر کا معاہدہ مستقبل قریب میں طے پا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹرز کی آزمائش کی جاچکی ہے اور پاکستان نے ان کی خریداری کے لیے گہری دلچسپی لیتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں اپنی  مطلوبہ ضروریات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں دورہ ترکی کے دوران پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی 129 اے ٹی اے کے ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ و تجزیہ کیا تھا جس میں انہوں نے اسے متاثرکن ہیلی کاپٹر قرار دیتے ہوئے اسے جلد سے جلد پاک فوج میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور ترکی کے درمیان مذکورہ ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے لگ بھگ ہے ۔

News Code 1879587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha