امریکی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ

فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما صاحب عریقات نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما صاحب عریقات نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت عالمی حقوق کے نظام کو برباد کررہی ہے جس کے نتیجے میں اسے دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ صاحب عریقات نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ممالک کے خلاف اقدام ، ان کی امداد روکنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اکیسویں صدی میں ایسی رفتار شرم آور اور معاندانہ ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کی یہ رفتار ہمیں 20ویں صدی کی استعماری طاقتوں کی یاد دلاتی ہے جو دوسری قوموں کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتی تھیں لیکن انیھں اس میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔۔

News Code 1879470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =