فلسطینی وزیراعظم کےقافلہ پر بم سے حملہ

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں بچے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں بچے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ پر غزہ کے دورے کے دوران بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کا قافلہ غزہ کے دورہ پر تھا اور جیسے ہی رامی حمداللہ کی گاڑی غزہ میں داخل ہوئی اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔

عرب ذرائع کے مطابق حملے کے باعث قافلے میں موجود 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ زخمیوں کو معمولی سی چوٹیں آئی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے حملے کے بعد اپنی مصروفیات کو جاری رکھا جب کہ حملے کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1879346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =