مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہیں۔فلسطینی ذرائع کے مطابق شہداء اورزخمیوں کو اشکلوں اسپتال منتقل کر دیا گيا ہے۔ ادھر حماس حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملے سے متاثرہ جہاز پر سوار پاکستانی صحافی اورعملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیل پیشہ ورقاتل ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح چار بجے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئےامدادی جہازوں کیخلاف ہونے والی کارروائی کا حکم اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا۔قافلے میں ترکی اور یونان سمیت چھ کشتیاں شامل ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کسشتیوں پر غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں حملہ کردیا۔اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا جس میں اب تک 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ پٹی
غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے
فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہیں۔
News ID 1092954
آپ کا تبصرہ