3 مارچ، 2018، 2:53 PM

ختم نبوت (ص) پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا عزم

ختم نبوت (ص) پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا عزم

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسبملی طاہر اقبال چوہدری نے پارٹی چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرکے ختم نبوت (ص) پر وار کیا لہذا میں مسلم لیگ نون کوسینیٹ کے الیکشن میں نہ ووٹ دوں گا اور نہ ہی اس پارٹی میں شامل رہوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت  مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسبملی طاہر اقبال چوہدری نے پارٹی چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کرکے ختم نبوت (ص) پر وار کیا لہذا میں مسلم لیگ نون کوسینیٹ کے الیکشن میں نہ ووٹ دوں گا  اور نہ ہی اس پارٹی میں شامل رہوں گا۔ این اے 169 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے سینیٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا۔
اطلاعات کے مطابق این اے 169 وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوت (ص) قانون میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی، انہوں نے سینیٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا۔ طاہر اقبال چوہدری نے کہا ’ میں ایسی پارٹی کو ووٹ کیوں دوں جس نے ختم نبوت (ص) قانون میں ترمیم کی ہو، ختم نبوت (ص) پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے سکتا۔

News Code 1879123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha