2 مارچ، 2018، 1:14 PM

میکسیکومیں امریکہ کی سفیر نےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا

میکسیکومیں امریکہ کی سفیر نےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا

میکسیکومیں امریکہ کی سفیر رابرٹاجیکب سن نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکومیں امریکہ کی سفیر رابرٹاجیکب سن نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا ہے۔  اس سے پہلے امریکی نمائندہ برائے شمالی کوریاجوزف ین رواں ہفتے اپنے عہدے سے مستعفیٰ  ہوچکےہیں جبکہ پانامہ میں امریکی سفیر بھی مستعفی ہو گئے ہیں ۔امریکی ذرائع کے مطابق رابرٹا کوشکایت تھی کہ صدر کا داماد بیک چینل سے میکسیکو سے معاملات کررہا ہے۔اطلاعات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ اےٹی اینڈ ٹی کےسابق چیف ایگزیکٹو ایڈوٹیکر کو رابرٹاجیکب سن کی جگہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں رابطہ عامہ کی ڈائریکٹرنے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

News Code 1879095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha