4 دسمبر، 2006، 10:52 PM

جان بولٹن

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن استعفی دینے پر مجبور

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن استعفی دینے پر مجبور

امریکی کانگرس نے جان بولٹن کے اقوام متحدہ میں کام جاری رکھنے کی مخالفت کی ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس نے آج اعلان کیا ہے کہ جان بولٹن چونکہ امریکی سینیٹ کی تائید حاصل نہیں کرسکتے ہیں لہذا وہ مستعفی ہوجائے گااقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن سینیٹ سے منظوری نہ ملنے کے پیشِ نظر اپنی عارضی تقرری کی مدت پوری ہونے پر اس عہدے کو چھوڑ دیں گے امریکہ میں وسطی مدت کے انتخابات میں حکمراں جماعت کی ناکامی کے بعد جان بولٹن، صدر بش کے قابل اعتماد ساتھیوں میں دوسرے ایسے فرد ہیں جنہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا ہےاس سے قبل وزیر دفاع ڈونالڈ رمزفیلڈ کو بھی اپنے استعفے کا اعلان کرنا پڑا تھااگست دو ہزار پانچ میں صدر جارج بش نے ڈیموکریٹ اراکین کی شدید مخالفت اور خود حکمراں جماعت ریپبلیکن پارٹی کے کچھ ممبران کی مخالف رائے کے باوجود جان بولٹن کو اپنا صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سفیر مقرر کیا تھا

News ID 416461

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha