19 فروری، 2018، 1:31 PM

قطر کے بادشاہ کا ایرانی مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام

قطر کے بادشاہ کا ایرانی مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

قطر کے بادشاہ نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آسمان کمپنی کامسافر بردارطیارہ اے ٹی آر 72 کل گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔

News Code 1878854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha