مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ترک صدر نے ایرانی مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آسمان کمپنی کامسافر بردارطیارہ اے ٹی آر 72 کل گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مسافر بردار طیارے کے حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
News ID 1878856
آپ کا تبصرہ