مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔ اسماعیل ہنیہ نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئےمغفرت طلب کرتے ہوئےان کےاہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تہران سے یاسوج جاتے ہوئے ایران کا مسافر طیارہ گذشتہ اتوار کو گر کر تباہ ہوگيا جس میں سوار تمام 66 افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔
News ID 1878906
آپ کا تبصرہ