مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ جنرل وحیدی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی امریکہ اور یورپی ممالک کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں اور نہ ہی میزائل پروگرام پر کسی قسم کے مذاکرات کئے جائیں گے اور نہ ہی ایران کا میزائل پروگرام مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ملکی دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ اور میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری ر ہےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
News ID 1878680
آپ کا تبصرہ