مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو بچوں کے لئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری اور یمن کے محاصرے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 35 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو بچوں کے لئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں یمن کے 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔
News ID 1878630
آپ کا تبصرہ