مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی درخواست پر طلب کرلیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی درخواست پر بلایا گیا ہے ۔ ادھر سعودی عرب کے خلاف یمن، فلسطین، ترکی ، عراق، ایران اور لبنان میں عوامی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں مظاہرین نے سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں میں اب تک 519 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
![یمن کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کو نسل کا اجلاس طلب یمن کی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کو نسل کا اجلاس طلب](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2011/09/698372.jpg)
مہر نیوز/4اپریل / 2015 ء : یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی درخواست پر طلب کرلیا گیا ہے۔
News ID 1852828
آپ کا تبصرہ