7 فروری، 2018، 6:15 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی بیوی کے درمیان کشیدگی جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی بیوی کے درمیان کشیدگی جاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہےمختلف مواقع پرمیلانیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا ہے اور وہ مناظر کیمرے نے ضبط کرلیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہےمختلف مواقع پرمیلانیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا ہے اور وہ مناظر کیمرے نے ضبط کرلیے ہیں۔ امریکی ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔ چند روزپہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے توجہازسے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جبکہ میلانیا ان سے پیچھے تھیں اورامریکی صدرکے عملے سے ملے بغیر آگے چلی گئیں۔ امریکی صدر کے ایک اداکارہ کے ساتھ جنسی تعلقات اور اسے بھاری مقدار میں رشوت دیکر چپ رہنے کی خـروں کے بعد امریکی صدر کی اہلیہ ناراض چلی آرہی ہیں۔

News ID 1878576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha