7 فروری، 2018، 10:40 AM

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔ حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News ID 1878560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha