مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پروردہ افغان طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی کونسل کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ، وہ دائیں بائیں ہر جگہ بے گناہ لوگوں کو قتل کررہے ہیں ۔ وہ اپنے ہی لوگوں کو ماررہے ہیں، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا اور اب بھی ان تنظیموں کو امریکی سعودی خفیہ ایجنسیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ