مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ کے دوران سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایسے 18 لاکھ افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکہ آکر آباد ہوگئے تھے جب وہ کم عمر تھے۔ اس بل پر آنے والے ہفتے کے دوران کانگریس میں بحث ہوگی جس میں 25ارب ڈالر فنڈ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے 18 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
News ID 1878310
آپ کا تبصرہ