25 جنوری، 2018، 8:47 PM

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں

اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کی میانمار واپسی کے لئے حالات سازگار نہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جسٹن فورسیتھ نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور وہاں کیمپوں میں موجود روہنگیا کے مسلمان پناہ گزینوں سے ملاقات کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود ہزاروں مسلمان میانمار واپس جانا چاہتے ہیں۔ یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں لہذا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حالات سازگار نہیں  اور کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کو بھی یہی فکر لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ایک خاتون نے جب میانمار میں اپنے رشتہ داروں سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ اب بھی مسلمانوں کی آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں۔

News ID 1878293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha