مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کو بارشوں کی وجہ سے نئی آزمائش اور مشکلات کا سامنا ہے طوفانی بارش کے بعد کیمپوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے پناہ گزین کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے علاقے کٹپالونگ میں موسلادھاربارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے روہنگیا پناہ گزینوں سے ان کا عارضی ٹھکانہ بھی چھین لیا۔سیلابی پانی پناہ گزین کیمپوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شدید مشکلات کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔پناہ گزینوں نے کئی فٹ کھڑے پانی میں چلتے ہوئے اونچے اورمحفوظ مقامات پرپہنچ کر اپنی اوربچوں کی جان بچائی۔
بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کو بارشوں کی وجہ سے نئی آزمائش اور مشکلات کا سامنا ہے طوفانی بارش کے بعد کیمپوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے پناہ گزین کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
News ID 1875409
آپ کا تبصرہ