24 جنوری، 2018، 11:52 AM

یورپی یونین کا فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

یورپی یونین کا فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فلسطینی صدر نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی پالیسی کی سربراہ  فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطالبہ تھا کہ یورپی یونین فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کرے فلسطینی ریاست قبول  کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی، ہم مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں کی ان کی زمین پر دوبارہ واپسی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ جو ریاستیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں، انہیں اس پر غور کرنا چاہیے، میں محمود عباس کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ یورپی یونین بیت المقدس کو دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت کے طور پر حل کے لیے تعاون کرے گی۔

News Code 1878257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha