15 جنوری، 2018، 11:15 AM

نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر قانون کی دیوار توڑنا چاہتے ہیں

نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر قانون کی دیوار توڑنا چاہتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی اس لئے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی قانون کی دیوار توڑنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹراعتزازاحسن نے گجرات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی اس لئے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی قانون کی دیوار توڑنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ شریف خاندان کو یقین ہے کہ انہیں پانامہ کی طرح دیگر کیسز میں بھی سزا ضرور ملے گی، نوازشریف کا پانامہ میں سزا ہونا فطری بات ہے کیوں کہ عدالت کے پاس سابق وزیراعظم کو سزا دینے کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہیں تھا۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی قانون کی دیوار توڑنا چاہتے ہیں، پورا شریف خاندان مکمل پروٹوکول کے ساتھ پیشی بھگتنے آتے ہیں لیکن عدالتیں ایک بار پھر شریف خاندان پر نرمی برت رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان سرد مہری دورہ سعودی عرب میں ثابت ہوگئی اور دونوں بھائیوں کا ایک ہی دن مختلف ائیرلائنز میں آنا معنیٰ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ قصور پنجاب پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شریف خاندان نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔

News ID 1878054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha