14 جنوری، 2018، 11:05 PM

ایرانی حکومت کا کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت کا  کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہازکے چین کے سمندرمیں آگ لگنے کے بعد مکمل ڈوبنے اور اس ميں سوار 32 افراد کے جاں بحق ہونے کی تائید اور تصدیق کے بعد ایرانی حکومت نے کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہازمیں لگی آگ بجھانے کی گذشتہ 8 دنوں سے جاری  تمام کوششیں ناکام ہوگئي ہیں  اور ایران کا تیل بردار جہاز ڈوب گيا اور اس میں سوار تمام 32 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ آٹھ دن قبل چین کے سمندرمیں چین کے مال بردار جہاز کے ساتھ تصادم اور آگ لگنے کے بعد مکمل  ڈوبنے اور اس ميں سوار 32 افراد کے جاں بحق ہونے کی تائید اور تصدیق کے بعد ایرانی حکومت نے کل ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ تیل بردار جہاز کے کارکن اپنا وظیفہ انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اللہ تعالی ان پر رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔ حکومت نے کل بروز پیر ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 8 دن قبل چین کے سمندر میں چین کے مال بردار جہاز نے ایران کے تیل بردار جہاز کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جسے چین، جاپان اور ایران کی امدادی ٹیموں نے بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن امدادی ٹیموں کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں اور جہاز میں آج ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد جہاز سمندر میں مکمل طور پر ڈوب گیا۔

News Code 1878047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha