14 جنوری، 2018، 10:52 AM

ترکی کی طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز

ترکی کی طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز

افغان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں طالبان قطر آفس، ملارسول گروپ اور حزب اسلامی کے ارکان اور افغان حکومت کے نمائندے شریک تھے۔ ترک حکومت کے تعاون سے ہونے والا یہ چار فریقی اجلاس پیر تک جاری رہے گا۔

News ID 1878029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha