6 جنوری، 2018، 5:46 PM

امریکہ کے بدنام زمانہ صدرٹرمپ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے لئے مہم

امریکہ کے بدنام زمانہ صدرٹرمپ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے لئے مہم

امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹوئیٹس کے بعد وائٹ ہاؤس اور ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دسمبر 2017 اور جنوری 2018 کے ابتدائی ٹوئیٹس کے بعد جہاں وائٹ ہاؤس اور ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرے وہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹوئیٹ کی وجہ سے اس وقت سے خبروں میں ہیں، جب وہ امریکہ کے صدر بھی نہیں بنے تھے۔ لیکن امریکی صدر بننے کے بعد ان کی ٹوئیٹس میں بھی اضآفہ ہوگیا اوران کے بیانات میں بھی عالمی سطح پر امن و صلح کو خطرات لاحق ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے وہ واحد سیاستدان اور امریکہ کے صدر ہیں جن کی ٹوئیٹس عام افراد سے بھی گئی گزری ہوتی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ٹوئٹر ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے سے قاصر ہے، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسی ایک ٹوئیٹ بھی کوئی اور شخص کرتا ہے تو فورا اس کا اکاؤنٹ معطل کردیا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دسمبر 2017 اور جنوری 2018 کی ابتدائی ٹوئیٹس کے بعد وائٹ ہاؤس اور ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کے سامنے عوام نے مظاہرے کرکے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جائے۔ اور اب ان کے اکاؤنٹ کو بند کرنے کے لیے ایک آن لائن مہم کا آغاز بھی کردیا گیا۔

News ID 1877858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha