5 جنوری، 2018، 5:35 PM

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اگلے ہفتے مذاکرات متوقع

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اگلے ہفتے مذاکرات متوقع

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی ہے جس کے آغاز کےلیے 9 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کی پیش کش قبول کرلی ہے جس کے آغاز کےلیے 9 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے شمالی و جنوبی کوریا آمنےسامنےبیٹھ کرسرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کے وفد کی شرکت پربات کرسکتے ہیں۔ جنوبی کورین وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کےساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے باہمی مفاد کے امور پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے باعث دونوں ملکوں میں تناؤ رہتا ہے۔

News ID 1877842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha