مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں صحافی مائیکل وولف نے اپنی کتاب " فائر اینڈ فیوری" میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بےوقوف جبکہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مک ماسٹر ٹرمپ کو نشے کاعادی سمجھتے ہیں۔کتاب کے مصنف کے مطابق ٹرمپ کو اپنی تقریبِ حلف برداری میں بالکل مزا نہیں آیا، وہ وائٹ ہاؤس جانے پر خوفزدہ اور پریشان تھے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے عہدِ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر ان سے متعلق انکشافات پر مبنی کتاب " فائر اینڈ فیوری"9 جنوری کو فروخت کےلیے پیش کی جائے گی ۔ یہ کتاب 9 جنوری کو فروخت کےلیے پیش کی جارہی ہے اور ایمیزون کی ویب سائٹ پر اس کی فروخت سے قبل کے آرڈر لیے جارہے ہیں جس کی بنا پر اسے " بیسٹ سیلر" کتاب قرار دیا جارہا ہے۔
اس کتاب نے ایمیزون پر موجود لاکھوں کتابوں میں سے بہت تیزی سے 48 ہزار 448 درجے اوپر آکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ناقدین نے اس کتاب کے مندرجات کو پڑھ کر اسے صدر ٹرمپ کے بارے میں دھماکہ خیز انکشافات کا مجموعہ قرار دیا ہے۔
مائیکل وولف نے امریکی صدر کے بارے میں اپنے انکشافات کے بارے میں کہا ہے کہ ٹرمپ ملازموں پر چیختے اور چلاتے ہیں، ایک وقت میں تین ٹی وی دیکھتے ہیں اور اپنی ذاتی اشیا پر کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے جبکہ انہیں ڈر ہے کہ کوئی ان کے ٹوتھ برش پر زہر لگا دے گا۔
ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے اس کتاب پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے اوراپنے قانونی ماہرین سے کتاب کے مصنف مائیکل وولف اور پبلشر پر ہتکِ عزت کے دعوے پر بھی غور کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ