مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ پر صدارتی مہم کے دوران ان کی فون کالز ٹیپ کرنے کا سنکين الزام عاغد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ کوئی اچھا وکیل اس حقیقت سے بہت اچھا کیس تیار کرسکتا ہے کہ باراک اوبامہ نے صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل اکتوبر میں میرا فون ٹیپ کیا تھا۔ دوسرے ٹوئٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ صدر اوبامہ نے انتخاب کے مقدس عمل کے دوران میرے فونز ٹیپ کیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ الزامات امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران اٹارنی جنرل جیف سیشنز سمیت ان کے چند سینئر ساتھیوں اور روسی حکام کے درمیان روابط کے انکشافات کے طوفان کے بعد لگائے گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار روس سے اپنے ذاتی تعلقات کی تردید کرچکے ہیں، جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں کی طرف سے بھی یہی ردعمل سامنے آیا۔لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومتی ساتھیوں اور روسی حکام کے درمیان روابط کے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ پر صدارتی مہم کے دوران ان کی فون کالز ٹیپ کرنے کا سنکين الزام عاغد کیا ہے۔
News ID 1870862
آپ کا تبصرہ