3 جنوری، 2018، 10:16 AM

شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا طاقتور بٹن ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے

شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا طاقتور بٹن ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔امریکی صدر نے ٹوئیٹ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے قحط زدہ اور کمزور ملک کے صدر کو یہ بتا دے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھی ایٹمی بٹن موجود ہے جو سب سے بڑا اور طاقتور ہے اور یہ بٹن کام بھی کرتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں کیونکہ اب اس نے جنوبی کوریا سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ  چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کی میزپرہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔

News Code 1877780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha