14 دسمبر، 2017، 10:47 AM

امریکی صدر کا سی این این اور اے بی سی نیوزپر ایک بار پھر حملہ

امریکی صدر کا سی این این اور اے بی سی نیوزپر ایک بار پھر حملہ

امریکی صدر نے پھر امریکہ کے دو نیوز چینلز پر حملہ کرتے ہوئے کہا خبر غلط ثابت ہونے پر سی این این اور اے بی سی نیوز سے صحافیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر نے پھر امریکہ کے دو نیوز چینلز پر حملہ کرتے ہوئے کہا خبر غلط ثابت ہونے پر سی این این اور اے بی سی نیوز سے صحافیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اے بی سی نیوز کے صحافی برائن راس کی یکم دسمبر کو ٹرمپ کے روس سے رابطوں سے متعلق خبر میں غلطی سامنے آئی جس کی تصحیح کے ساتھ ساتھ بطور سزا برائن کو چار ہفتوں کےلیے معطل کردیا گیا ۔ تاہم ٹرمپ صحافی کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسی پیغام میں ٹرمپ نے سی این این کو بھی فیک نیوز کہہ کر رنگے ہاتھوں پکڑے جانےکا طعنہ دیا ۔امریکی صدر کے بیٹے ٹرمپ جونیر اور وکی لیکس کے تعلقات پر سی این این کی خبر غلط ثابت ہوئی تھی جس کی تصحیح کردی گئی ۔سی این این پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ ان کے صحافی نے ادارتی اصولوں پر عمل کیا اور ان کے خلاف کوئی انضباطی کارروائی نہیں ہوگی ۔

News ID 1877342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha