12 دسمبر، 2017، 10:22 AM

وہابی دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکارجاں بحق

وہابی دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکارجاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں وہابی دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی  فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت جاں بحق ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ ادھر سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

News ID 1877295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha