مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کرپشن کے خلاف ہزاروں اسرائیلی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں حکومتی کرپشن اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ منتظمین نے اس احتجاج کو شرمناک مارچ کا نام دیا ۔ مظاہرین وزیر اعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے اور اب تک پولیس کی جانب سے چھ بار تحقیقات ہوچکی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کرپشن کے خلاف ہزاروں اسرائیلی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے۔
News ID 1877262
آپ کا تبصرہ