مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا۔ تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 اہم وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا اور اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی اور موثر سکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا جو مقابلے میں مارے گئے۔
پاکستان کے علاقہ سوات میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ وہابی دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1877169
آپ کا تبصرہ