مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول یمن کی اسلامی عوامی تنظیم انصار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق علی عبداللہ صالح سے وابستہ ٹی وی چینل یمن الیوم پر بھی انصار اللہ کا کنٹرول ہوگیا ہے اور یمن الیوم نے انصار اللہ سے اپنی وفاداری کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی عبداللہ صالح سے وابستہ قومی کانگریس کے 200 افراد ، انصار اللہ کے سامنے تسلیم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی سعودی عرب کی طرف سے برپا کیا گیا نیا فتنہ ختم ہوگیا ہے اور صنعا کا مکمل کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول یمن کی اسلامی عوامی تنظیم انصار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
News ID 1877106
آپ کا تبصرہ